حیدرآباد۔28مئی(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو 8جون کو
صبح 11:40منٹ پر آندھرا پردیش کے پہلے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے
والے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وجئے واڑہ اور گنٹور کے
درمیان آچاریا ناگارجنا
یونیورسٹی کے احاطہ میں وہ حلف لینگے۔اس سے ایک یا دو دن قبل تروپتی میں
تلگو دیشم کے اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں وہ چندرا بابو نائیڈو کو
قائد مقننہ کی حیثیت سے منتخب کرینگے۔